You are currently viewing اڈیالہ جیل میں کٹر کے وار سے حوالاتی شدید زخمی، قیدی کیخلاف مقدمہ درج

اڈیالہ جیل میں کٹر کے وار سے حوالاتی شدید زخمی، قیدی کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) اڈیالہ جیل میں کٹر کے وار کرکے حوالاتی کو شدید زخمی کرنے والے قیدی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ صدر بیرونی پولیس کے مطابق قتل کے مقدمہ میں گرفتار آتش حسین نے انجم نامی حوالاتی کو جھگڑے کے دوران خود ساختہ کٹر کے وار کرکے شدید زخمی کردیا، انجم کی گردن، سر اور کندھے پر زخم آئے۔
پولیس کے مطابق زخمی حوالاتی کا طبی معائنہ کروانے کے بعداسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عمران شہزاد کی مدعیت میں آتش حسین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
جیل انتظامیہ کے مطابق حوالاتیوں کے مابین لڑائی چکر مسجد کے قریب پیش آیا تھا جس کے گواہ چیف وارڈر نواب خان اور وارڈر ریاض اقبال ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.