راولپنڈی (نیوز ڈیسک) اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی سے ان کی فیملی نے ملاقات کی۔
جیل ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی سے ملاقات کرنے والوں میں ان کی اہلیہ، بیٹے اور بھتیجی شامل تھی۔
یاد رہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کو کچھ دن قبل اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا تاہم انہیں اینٹی کرپشن حکام نے حراست میں لے لیا تھا۔
چوہدری پرویز الہٰی کو ایک مرتبہ پھر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
