راولپنڈی (نیوز ڈیسک) اڈیالہ جیل انتظامیہ نے سائفر کیس کی کارروائی دیکھنے کے لیے میڈیا کے 6 نمائندگان کو اجازت دے دی گئی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کررہے ہیں۔
ملزمان کی طرف سے بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس بھی دلائل دیں گے۔
نیب پراسیکیوٹر نے اڈیالہ جیل پہنچنے پر میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ آج ملزمان میں سائفرکیس کی چالان کی نقول تقسیم ہوں گی۔
آج کی سماعت کے بعد سائفرکیس کے ٹرائل میں ایک ہفتے کا وقفہ کیا جائے گا۔
سماعت کے موقع پر عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی عدالت پہنچی ہیں جبکہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی بھی عدالت میں موجود ہیں۔
اڈیالہ جیل انتظامیہ کی جانب سے میڈیا کے 6 نمائندگان کو عدالتی کارروائی دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔
یاد رہےکہ سائفر کیس کی گزشتہ سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی تھی جس میں میڈیا نمائندوں کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں تھی۔