You are currently viewing اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے بشریٰ کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے بشریٰ کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
بشریٰ بی بی کی دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں اسی لیے کسی بھی عام قیدی کی طرح سزا اڈیالہ جیل میں کاٹنا چاہتی ہوں، دوسرے سیاسی ورکرز جیلوں میں عام قیدیوں کے ساتھ ہیں، بنی گالہ سب جیل میں منتقلی مساوی حقوق کے منافی ہے۔
بشریٰ بی بی نے اپنی درخواست میں مزید کہا ہے کہ 31 جنوری کو صبح 10 سے رات 9 بجے تک اڈیالہ جیل میں انتظار کرانے کے بعد سب جیل منتقل کیا گیا، پوچھنے پر مجھے بتایا گیا کہ بنی گالہ رہائش کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔
بشریٰ بی بی نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ چیف کمشنر آفس اسلام آبادکا 31 جنوری کا نوٹیفکیشن اور بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا انتظامیہ کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.