راولپنڈی (ڈیسک) پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ 240 رنز بنانے کے باوجود شکست پر مایوسی ہوئی، ہم نے پلان کے مطابق بائولنگ نہیں کی، جیسن روئے کو کریڈٹ دینا پڑے گا، غلطیوں پر قابو پر کر اگلے میچوں میں جیت کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
پنڈی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر طرح کی بائولنگ کی مگر جیسن روئے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے بہت اچھا کھیل پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ مضبوط بیٹنگ لائن ہو تو اچھی بائولنگ کرنا پڑتی ہے، 240 رنز کرنا آسان نہیں ہوتا، شکست میں ہماری غلطیاں بھی بہت تھیں جن پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا پنڈی کی وکٹ بیٹنگ کے لئے ہمیشہ سے موضوع ہوتی ہے جس کا فائدہ دونوں ٹیموں نے اٹھایا۔
بابر اعظم نے کہا اگلے دو میچ ہمارے لئے بہت اہم ہیں، شکست کو بھول کر جیت کے عزم کے ساتھ میدان میں جائیں گے۔
انہوں نے کہا صائم ایوب ہر میچ میں بہتر پرفارم کر رہے ہیں اور وہ کچھ بڑا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اپنی اننگز کے حوالے سے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں سنچری کی خواہش تھی، اللہ نے کرم کیا اور کامیابی ملی۔
