You are currently viewing اپوزیشن ناکام ہو چکی، بیرونی طاقتیں پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتی ہیں

اپوزیشن ناکام ہو چکی، بیرونی طاقتیں پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتی ہیں

اسلام آباد (ڈیسک) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہاہے کہ جس حلقے سے رانا ثنااللہ دومرتبہ وزیر رہے اسی حلقے سے 2018الیکشن میں ایک پولنگ سٹیشن سے نہیں جیت سکے،

اپوزیشن نے ق لیگ کو وزارت اعلی کی پیشکش کی لیکن ق لیگ نہیں آئی، آج پھر ایک سرپرائز آنے والا ہے، اپوزیشن کو 1000وولٹیج کا کرنٹ لگے گا۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے منگل کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عدم اعتماد جمع ہونے سے قبل 7مارچ کو باتیں نہ ماننے پر دھمکیاں دی جاتی ہیں، اپوزیشن ناکام ہو چکی ہے، ان کا کھیل بھی ناکام ہوچکا ہے، بیرونی طاقتیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں، پی ٹی آئی کا تاریخی جلسہ تھا، موٹر وے اور ہائی ویز پی ٹی آئی کارکنوں سے پیک تھے، انہوں نے کہا کہ ہم چوروں کا مقابلہ کرنے آئے ہیں، 63اے کا معاملہ سپریم کورٹ میں چل رہا ہے، انہوں نے کہا کہ منحرف اراکین نے واپسی کے لئے رابطے تیز کر دیئے ہیں،رکن اسمبلی کا ایک ووٹ،کروڑوں کے ووٹرز کی امانت ہے، حلقے کے لوگ منحرف لوگوں کو نہیں چھوڑیں گے، ہم اتحادیوں کو پہلے بھی ساتھ لے کر چلے ہیں، آئندہ بھی ساتھ لے کر چلیں گے، جن لوگوں کی شیروانیاں تیار ہیں، وہ ضائع ہونے والی ہیں،عدم اعتماد ناکام ہو چکی ہے۔