You are currently viewing اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر ترک صدر کا شکریہ

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر ترک صدر کا شکریہ

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:25/09/2019 11:46
  • Reading time:1 mins read

اسلام آباد (ڈیسک)اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کاکہنا ہےکہ ترکی نے واضح موقف کے اظہارسے کشمیریوں کوپیغام دیا کہ وہ تنہا نہیں، عوام اوراپنی جانب سے ترکی کے صدر، حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف   کا ترک صدر رجب طیب اردگان کی جان ب سے اقوام متحدہ  میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر نے پر شکریہ  کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ترکی نے  اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی میں   پاکستان اور کشمیر کاز کی بھرپور حمایت کر کے  دوستی کا حق ادا کیا ۔ پاکستان اور ترکی دو سچے دوست اور قابل اعتماد بھائی ہیں ۔

اپوزیشن لیڈر کا کہناتھا کہ ہرپاکستانی کو اپنے ترک بھائی پرفخرہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے تنازعہ پرترکی نے واضح، دوٹوک اور واشگاف موقف اپنایا، امت مسلمہ کے مفاد اورجذبہ اخوت میں ترکی نے ہمیشہ قابل قدراورلائق تحسین کردار ادا کیا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.