You are currently viewing اپوزیشن جتنا مرضی زور لگا لے نتیجہ صفر بٹا صفر ہی نکلے گا، شیخ رشید

اپوزیشن جتنا مرضی زور لگا لے نتیجہ صفر بٹا صفر ہی نکلے گا، شیخ رشید

اسلام آباد(ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جتنا مرضی زور لگا لے نتیجہ صفر بٹا صفر ہی نکلے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کر تے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ لوگوں کو خطرناک وائرس کا بھی پتہ ہے اور نیکٹا کے ہائی الرٹ کا بھی؛ اس کے باوجود اپوزیشن کی زد کی سیاست بند گلی کی جانب جا رہی ہے جس کا نتیجہ کل مایوسی اور نا کامی کی صورت میں نکلے گا بلآخر انشاءاللہ عمران خان ہی سرخرو ہو گا

شیخ رشید  نے مزید کہا ہےکہ اپوزیشن جتنا مرضی زور لگا لے نتیجہ صفر بٹا صفر ہی نکلے گا -آر پار کی بجائے سیاسی کشتی منجدھار میں ڈوبے گی- لیڈر کال دیتا ہے گلی محلے میں دو مہینوں سے دعوت نامے نہیں بانٹا پھرتا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.