You are currently viewing اپنے جیتے جی کسی کو ملک کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، آصف زرداری

اپنے جیتے جی کسی کو ملک کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، آصف زرداری

  • Post author:
  • Post category:سندھ / سیاست
  • Post last modified:05/09/2022 13:36
  • Reading time:1 mins read

کراچی (ڈیسک) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اپنے جیتے جی کسی شخص کو ملک کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ایک بیان میں انھوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک شخص اقتدار کے حصول کی ہوس میں ملکی اداروں اور محب وطن جرنیلوں کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ساری قوم کو پتہ چل چکا ہے کہ فتنہ کون ہے اور کون فساد پھیلانا چاہ رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ سپاہی سے لے کر جرنیل تک ہمارا ہر فوجی محب وطن ہے اور ملک و قوم کے تحفظ اور دفاع کے لیے اپنی جان قربان کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے جب کہ عمران خان نے ملک کو کمزور کرنے کا ٹھیکہ اٹھا رکھا ہے جو ہمارے جیتے جی نہیں ہو سکتا۔ اس وقت پوری قوم سیلاب متاثرین کے ہمراہ ہے ، لوگ دل و جان سے سیلاب متاثرین کی مدد کر رہے ہیں لیکن عمران خان قوم پر آئے اس مشکل وقت میں بھی جلسہ جلسہ کھیل رہا ہے ، پنجاب اور کے پی حکومتیں جلسوں کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ دوسری جانب پاک فوج اور وفاقی حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیف عمران خان نے اپنے فیصل آباد کے جلسے میں خطاب کے دوران کہا تھا کہ ملک میں شفاف اور فوری انتخابات ہی سیاسی استحکام کی ضمانت ہیں، ن لیگ اور پی پی الیکشن اس لیے نہیں کروانا چاہی رہیں تا کہ وہ نومبر میں اپنی مرضی کا آرمی چیف لا سکیں۔ کیونکہ انھیں ڈر ہے کہ اگر کوئی تگڑ ا اور محب وطن آرمی چیف آ گیا تو وہ ان سے پوچھ گچھ کرے گا۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.