You are currently viewing اپنی غلطیوں کی وجہ سے ن لیگ آج اس مقام پرکھڑی ہے،چوہدری نثار

اپنی غلطیوں کی وجہ سے ن لیگ آج اس مقام پرکھڑی ہے،چوہدری نثار

راولپنڈی(ڈیسک)سابق وزیر داخلہ  چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) جس مقام پر کھڑی ہے یہ اس کی اپنی غلطیوں کا نتیجہ ہے،دعاہے اللہ پاک نواز شریف کی مشکلات کمر کرے ۔

فتح جنگ روڈ پر انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ آج مسلم لیگ (ن) جس مقام پر کھڑی ہے اس میں اس کی اپنی غلطیاں شامل ہیں، اب بھی کہتا ہوں عدلیہ سے محاذ آرائی کے بجائے انصاف مانگا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میرا نواز شریف سے 35 سال سے تعلق ہے لیکن لوگوں نے نواز شریف کے کان بھرے کہ نثار صحیح مشورے نہیں دے رہا تاہم میری دعا ہے کہ اللہ نواز شریف کی مشکلات کم کرے۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا میں کسی جماعت کے ٹکٹ کا محتاج نہیں، ساری زندگی ٹکٹ کے لیے درخواست نہیں دی اس بار کیوں دیتا؟ میں ایک بار تھوک لوں پھر چاٹتا نہیں، چاروں نشستوں پر آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کروں گا۔

چوہدری نثار نے ملک کی اقتصادی صورتحال پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی صورتحال تشویش ناک حد تک خراب ہو چکی ہے، موجودہ صورتحال کا مقابلہ قومی اتحاد سے ممکن ہے جس کا دور دور تک کوئی امکان نہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.