You are currently viewing اٹلی 47 برس بعد ڈیوس کپ چیمپئن بن گیا

اٹلی 47 برس بعد ڈیوس کپ چیمپئن بن گیا

  • Post author:
  • Post category:دنیا / کھیل
  • Post last modified:27/11/2023 08:24
  • Reading time:1 mins read

ملاگا (نیوز ڈیسک) اسپین میں جاری ٹینس کے ڈیوس کپ مقابلوں میں جانک سنر کی وجہ سے اٹلی 47 برس بعد چیمپئن بن گیا۔
ڈیوس کپ کی 123 سالہ تاریخ میں 1976 کے بعد آسٹریلیا کے الیکس ڈی منارکو شکست دے کر جانک سنر نے دوسری مرتبہ یہ اعزاز اٹلی کے نام کیا۔
ٹینس کی عالمی رینکنگ میں نمبر 4 پر رہنے والے جانک سنر نے اپنے ہفتے کا اختتام 5 فتوحات پر کیا جبکہ انھوں نے ہفتے کے روز سربیا سے تعلق رکھنے والے ٹینس کے لیجنڈری کھلاڑی نوواک جوکووچ کو سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے جانک سنر کی فتح کا جشن اپنے ایکس اکاؤنٹ سے منایا۔
انھوں نے لکھا کہ تاریخی رزلٹ۔ ٹیلنٹ اور کمٹمنٹ کا مظاہرہ کرنے پر اپنے کھلاڑیوں اور تمام اسٹاف کو مبارکباد۔