You are currently viewing اٹلی سے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے دوران 65.8 فیصد کا اضافہ

اٹلی سے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے دوران 65.8 فیصد کا اضافہ

  • Post author:
  • Post category:تجارت
  • Post last modified:25/11/2021 17:11
  • Reading time:1 mins read

اسلام آباد (ڈیسک)اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 65.8 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر2021 تک کی مدت میں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 303.7 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 65.8 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 183.2 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔اکتوبر2021 میں اٹلی سے ترسیلات زرکاحجم 75 ملین ڈالررہا جو گزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں 63.39 فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ سال اکتوبرمیں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 45.9 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔موجودہ حکومت کی جانب سے قانونی اوربینکنگ ذرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے سہولیات،ترغیبات اوراقدامات کے نتیجہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے اورجاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں مجموعی طورپر11.9 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔