You are currently viewing آصف زرداری، شہباز شریف کی ملاقات، حکومت سازی پر تبادلہ خیال

آصف زرداری، شہباز شریف کی ملاقات، حکومت سازی پر تبادلہ خیال

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی گزشتہ روز ملاقات کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ اب ہمیں حکومت سازی کے لیے معاملات کو طے کرنا چاہیے، جمہوریت میں استحکام کے لیے مل کر فارمولا طے کرنا ہوگا۔
آصف زرداری نے کہا کہ ہم اپنی جماعت سے مشاورت کرتے ہیں اور آپ بھی کریں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا۔
واضح رہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات گزشتہ شب لاہور میں ہوئی تھی جس میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال کے ساتھ دونوں جماعتوں نے مل کر ساتھ چلنے پر اتفاق کیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی قیادت کے درمیان اتوار کو ملاقات پر اتفاق ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابقپیپلزپارٹی نے (ن) لیگ کو وفاق، پنجاب اور بلوچستان میں حکومت کے لیے مشترکہ حکمت عملی کا روڈ میپ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے(ن) لیگ کویقین دہانی کرائی ہے کہ آپ پنجاب میں حکومت بنائیں ہم آپ کا ساتھ دیں گے۔
ذرائع نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے مزید تجویز دی کہ پیپلزپارٹی کو بلوچستان میں حکومت بنانے کےلیے (ن) لیگ ساتھ دے۔
ذرائع کا کہنا تھاکہ آزاد ارکان سے دونوں جماعتوں کے الگ الگ رابطے پر اتفاق ہوا اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت سازی پراتفاق رائے اور مشترکہ اتحاد سے قبل میڈیا پر بیانات نہیں دیے جائیں گے۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے حکومت سازی کے لیے رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا، ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی کی نمبر گیم پر بھی بات چیت کی گئی۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.