راولپنڈی (ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فرانس کے سفیر نکولس گیلے نے ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فرانسیسی سفیر نے تمام شعبوں میں پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاع، سیکورٹی تعاون اور مجموعی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، ہم فرانس کے ساتھ باہمی سود مند کثیر الجہتی تعلقات کو مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ فرانسیسی سفیر نے علاقائی استحکام میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔