You are currently viewing آئی سی سی نےٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ قوانین میں ترامیم کردیں

آئی سی سی نےٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ قوانین میں ترامیم کردیں

  • Post author:
  • Post category:دنیا / کھیل
  • Post last modified:20/09/2022 17:13
  • Reading time:1 mins read

دبئی (ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گیند پر تھوک لگانے کی پابندی مستقل کرنے سمیت ٹیسٹ اور ون ڈے کی پلینگ کنڈیشنز میں کئی تبدیلیاں کردیں۔

نئے رولز کے تحت کیچ پکڑنے پر کراسنگ کے باوجود نیا آنے والا بیٹر ہی بالر کا سامنا کرے گا، ٹیسٹ اور ون ڈے میں نئے آنے والے بیٹر کو بالر کا سامنا کرنے کے لیے وقت تین منٹ سے کم کرکے 2 منٹ کردیا گیا، مقررہ وقت گزر جانے کے بعد حریف کپتان ٹائم آؤٹ کی اپیل کر سکے گا البتہ ٹی20 میں یہ وقت ایک منٹ تیس سکینڈ برقرار رہے گا۔ گیند کرانے کے لیے بالر کی رننگ کے دوران فیلڈنگ میں تبدیلی پر ڈیڈ بال کے ساتھ حریف ٹیم کو پانچ رنز بھی دیئے جائیں گے جبکہ بال ڈیلیور ہونے سے پہلے وکٹ سے باہر آنے والے اسٹرائیکر کو تھرو کرنے کی کوشش پر امپائر ڈیڈ بال دینے کا پابند ہوگا۔ نان اسٹرائیکر اگر گیند پھینکے جانے سے پہلے رن لینے کے لیے کریز سے آگے نکلے گا تو بولر کی طرف سے وکٹ پربال پھینکنے کی صورت میں رن آؤٹ کہلائے گا۔