راولپنڈی (ڈیسک) آئی جی سندھ واقعہ پرپاک فوج کی انکوائری مکمل گی ہےاورذمہ دار افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر کراچی واقعہ کی رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق واقعہ کے زمہ داروں کو عہدوں سے ہٹنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی واقعہ کے زمہ داروں کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آئی جی سندھ کے الزامات پر کورٹ آف انکوائری کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔