You are currently viewing آئی ایم ایف کی جانب سے 1.16 ارب ڈالر موصول ہو گئے ، ایس بی پی

آئی ایم ایف کی جانب سے 1.16 ارب ڈالر موصول ہو گئے ، ایس بی پی

کراچی (ڈیسک) آئی ایم ایف (انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ) نے پاکستان کے لیے منظور کردہ قرض کی 1.16 ارب ڈالر پر مشتمل قسط جاری کر دی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ 1.16 ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے ہیں۔ مرکزی بینک کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے ای ایف ایف کے تحت ساتویں اور آٹھویں مشترکہ جائزہ کے بعد آج ایک ارب 16 کروڑ ڈالر موصول ہو گئے ہیں۔ قرض کی قسط موصول ہونے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بہتر ہو گئے ہیں۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے ساتھ ہی پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔