You are currently viewing آئی ایم ایف کوخط سے پی ٹی آئی کی اصلیت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

آئی ایم ایف کوخط سے پی ٹی آئی کی اصلیت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے پاس حکومت بنانے کے نمبرز نہیں۔
پاکستان تحریک انصاف نے شہبازشریف کا راستہ روکنے کی کوشش نہیں کی بلکہ اعلان کردیا کہ وہ پیپلز پارٹی کے پاس نہیں آئیں گے۔
بلاول بھٹو نیوکراچی میں جاں بحق کمسن کارکن عبدالرحمان کے لواحقین سے تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچے اور افسوس کا اظہار کیا۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ ہمارے 2 کارکنوں کو الیکشن سے قبل شہید کیا گیا، کارکن کے لواحقین سے تعزیت کرنے آیا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ 12سالہ شہید عبدالرحمان ڈسٹرک سینٹرل میں رہتا تھا، عبدالرحمان کے گھر والوں کو کہا گیا پیپلزپارٹی کا ساتھ نہ دیں، گھروں والوں کے منع کرنے پر عبدالرحمان کو شہید کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا نہ جو بھی حملوں میں ملوث تھے ان کو قانونی کٹہرے میں لائیں گے، کارکنوں کے لواحقین کو انصاف فراہم کریں گے، سندھ اور کراچی میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، ہم دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی کےخلاف جھوٹے الزام لگانے والی جماعتیں یہ نہ سمجھیں کہ ہم بلیک میل ہوں گے، سنی اتحاد کونسل کو اپنے کارکنوں سے سچ کہنا چاہیے کہ ان کے پاس حکومت بنانے کے نمبرز نہیں۔
انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کوشش ہی نہیں کہ وزیراعظم کے لیے شہبازشریف کا راستہ روکیں اور پیپلزپارٹی سے بات کریں بلکہ اعلان کردیا کہ پیپلزپارٹی کے پاس نہیں آئیں گے، بانی پی ٹی آئی نے ہی فیصلہ کیا ہوگا کہ شہباز شریف کا مقابلہ نہیں کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ جو جماعت ہمارے پاس ووٹ مانگنے آئے ہم اس کو ووٹ دے رہے ہیں، پیپلزپارٹی نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کولکھے جانے والی خط کی کوئی اہمیت نہیں، خط کے ذریعے ان کی اصلیت عوام کے سامنے آئے گی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.