You are currently viewing آئینی عہدوں کے لیے پیپلز پارٹی کا (ن) لیگ سے ڈیل نہ کرنے کا امکان

آئینی عہدوں کے لیے پیپلز پارٹی کا (ن) لیگ سے ڈیل نہ کرنے کا امکان

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آئینی عہدوں کے لیے مسلم لیگ (ن) سے ڈیل نہ کرنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی صدر مملکت، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے جس کے لیے وہ اپنے امیدوار سامنے لائےگی۔
دریں اثناء مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے وزیراعظم کے لیے شہبازشریف کو نامزد کردیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی امیدوار مریم نواز ہوں گی۔
ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ نوازشریف نے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عہدے کے لیے شہبازشریف کو نامزد کر دیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ کے لیے مریم نوازشریف امیدوار ہوں گی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.