You are currently viewing اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 271روپے تک جا پہنچی

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 271روپے تک جا پہنچی

کراچی (ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی عدم استحکام، سیاسی جماعتوں کی رسہ کشی اور روز بروز زوال کی جانب لڑھکتی معیشت کے باعث پاکستان روپے کی ناقدری تیزی سے جاری ہے۔
ہفتے کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 271روپے تک جا پہنچی، گزشتہ ہفتے اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر 35روپے مہنگا ہو گیا۔
انٹر بینک مارکیٹ میں بھی ملتی جلتی صورت حال رہی جہاں ایک ہفتے کے عرصے میں ڈالر کی قیمت 32روپے 93پیسے بڑھ گئی۔
پاکستانی مارکیٹ میں ڈالر اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا ہے جب کہ ڈالر کی قیمت میں ٹھہرائو کا امکان بھی نظر نہیں آ رہا۔