You are currently viewing اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید 2 روپے سستا ہوگیا

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید 2 روپے سستا ہوگیا

کراچی (نیوز ڈیسک) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر مزید کم ہوگئی۔
انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 288 روپے 80 پیسے ہے جو گزشتہ روز 289 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں دو روپے سستا ہونے کے بعد امریکی ڈالر 292 روپے کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے ڈالر کی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے سخت اقدامات کے بعد سے ڈالر کو ریورس گیئر لگ چکا ہے۔