You are currently viewing اوپنرز نے اچھی کارکردگی دیکھائی ، ٹیم مبارکباد کے مستحق ہے، چیئرمین پی سی بی

اوپنرز نے اچھی کارکردگی دیکھائی ، ٹیم مبارکباد کے مستحق ہے، چیئرمین پی سی بی

لاہور (ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کے چیئرمین  نجم سیٹھی  کا کہنا ہےکہ آج کے میچ میں اوپنر ز نےاچھی پرفامنس کا مظاہرہ کیا جبکہ فتح پر ٹیم کو مبارکباد دیتاہوں

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین  نجم سیٹھی کاکہنا تھا کہ  آج کے میچ میں اوپنرز نے اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، ٹیم فتح کی مستحق تھی جس پر ٹیم کو  مبارکباد دیتے ہیں لیکن کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، جب ٹیم آئے گی تو ون ڈے سیریز میں شکست کے بارے میں پوچھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کو اوپر کی پوزیشن پر آ کر کھیلنے کا مشورہ میں نے ہی دیا تھا، خوشی ہے کہ انہوں نے یہ مشورہ قبول کیا، مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2019ءکی تیاری کر رہے ہیں، کوچز ٹیم پر بہت محنت کرتے ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.