You are currently viewing اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے پر وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس، مقدمہ درج، 5 ملزمان گرفتار

اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے پر وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس، مقدمہ درج، 5 ملزمان گرفتار

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ کاٹے جانے کا نوٹس لے لیا۔
اس حوالے سے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان اور اونٹنی کے مالک کے درمیان معاملات طے ہوچکے تھے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ انسانی طور پر یہ ناقابل قبول ہے، اس لیے واقعہ کا مقدمہ ریاست کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.