You are currently viewing اورنگی کے اسکول میں ٹیچر پر تشدد، ایم کیو ایم رہنما کی رکنیت معطل

اورنگی کے اسکول میں ٹیچر پر تشدد، ایم کیو ایم رہنما کی رکنیت معطل

کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے اورنگی ٹاؤن میں نقل کرانے کے لیے خاتون ٹیچر پر تشدد کرنے کے الزام میں صداقت حسین کی بنیادی رکنیت معطل کر دی۔
ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاؤن کے اسکول میں پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نقل مافیا کے خلاف سب سے مضبوط آواز ہے۔
ایم کیو ایم ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ایم کیو ایم کسی بھی کارکن کو یہ اجازت نہیں دیتی کہ وہ کسی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ بنے۔
ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن کے ایک اسکول میں ایم کیو ایم رہنما صداقت حسین کی جانب سے نقل کرانے کے لیے خاتون ٹیچر کو ہراساں اور تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.