You are currently viewing اورنگی ٹاؤن میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ، 2 افراد زخمی

اورنگی ٹاؤن میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ، 2 افراد زخمی

کراچی (ڈیسک) پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن نمبر 14 ڈسکو موڑ کے قریب آپس کے جھگڑے میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

مقتول اور زخمی افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مقتول کی شناخت 25 سالہ حمید ولد نورالہدیٰ جبکہ زخمیوں کی شناخت 30 سالہ طٰہٰ ولد شاہد اور 20 سالہ تیمور ولد شاہد کی حیثیت سے ہوئی. پولیس اس سلسلے میں مزید تحقیقات کررہی ہے.