کراچی(اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے4 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق 2موٹر سائیکل سوار افراد نے پولیس موبائل پر حملہ کیا۔
زخمی اہلکاروں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔
یاد رہے کل سے کراچی میں جاری پولیو مہم پر پولیس اہلکار پولیو رضا کاروں کی حفاظت پر مامور تھے۔