You are currently viewing انیس کروڑ پائونڈ کیس: بائیس سیاسی رہنمائوں کے گرد گھیرا تنگ

انیس کروڑ پائونڈ کیس: بائیس سیاسی رہنمائوں کے گرد گھیرا تنگ

لاہور (ڈیسک) انیس کروڑ پائونڈز کی غیرقانونی منتقلی کیس میں نیب نے 22 اہم سیاسی رہنمائوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے۔
نیب راولپنڈی نے سابق وفاقی وزراء اور کابینہ ممبرز کے نام پر گاڑیوں، جائیدادوں اور اکاؤنٹس کا ریکارڈز طلب کر لیا۔
نیشنل اکائونٹیبلٹی بیورو نے صوبوں کے سیکریٹری ایکسائز سے 22 سیاسی رہنمائوں کے پر نام گاڑیاں، گھر، پلاٹس اور زمینوں کا ریکارڈز حاصل کرنے کے لیے خطوط ارسال کر دیے ہیں۔
جن رہنمائوں کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا کہا گیا ہے ان میں شیخ رشید د، پرویز خٹک، عمر ایوب، حماد اظہر، مراد سعید، اسد عمر، فواد چوہدری اور مراد سعید کے نام شامل ہیں، ان کے علاوہ دیگر رہنمائوں  اعظم سواتی، علی زیدی، فیصل واوڈا، علی امین گنڈہ پور، شفقت محمود، غلام سرور اور شیریں مزاری کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما خالد مقبول صدیقی، فروغ نسیم، خسرو بختیار، اعجاز احمد شاہ سمیت دیگر کے نام جائیدادوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
نیب نے 22 سابق وفاقی وزراء اور کابینہ ممبران کے نام اور ٹرانسفر گاڑیاں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔ سال 2018ء سے اب تک سابق وفاقی وزراء نے جتنی گاڑیاں خریدی یا فروخت کیں تمام کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔نیب سابق وزراء اور کابینہ ممبران سمیت دیگر کے خلاف 190 ملین پاونڈز کی غیر منتقلی کی تحقیقات کر رہا ہے۔