You are currently viewing انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ کھیلنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں

انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ کھیلنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں

  • Post author:
  • Post category:کھیل
  • Post last modified:26/11/2022 17:36
  • Reading time:1 mins read

اسلام آباد (ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر محمد نواز نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
انگلش ٹیم کا کھیل بہت جارحانہ ہے، ہماری کوشش ہو گی کہ ہمارا کھیل بھی اس سے کم نہ ہو۔ انھوں نے بتایا کہ ٹیم میں شامل تمام کھلاڑی پرعزم ہیں، سب نے پریکٹس میچز میں بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔
موقع ملا تو بطور آل رائونڈر ہی کھیلوں گا، ان کا کہنا تھا کہ ریڈ بال فارمیٹ کھیلنے کے بعد وائٹ بال فارمیٹ کھیلنا آسان ہو جاتا ہے۔ خواہش ہےکہ کارکردگی ایسی ہو کہ لوگوں کو یاد رہے، اگرکھیلنے کا موقع ملا تو پنڈی ہوم گرائونڈ پر یہ میرا پہلا میچ ہو گا۔
محمد نواز نے کہا کہ کافی عرصے کے بعد پاکستان میں کرکٹ شروع ہوئی ہے جو بہت خوش آئند ہے۔ کرکٹ کی بحالی سے نوجوانوں میں بھرپور جو ش و جذبہ ہو گا اور کھلاڑیوں کو فائدہ ہو گا۔