راولپنڈی (ڈیسک) راولپنڈی ٹیسٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ راولپنڈی ٹیسٹ کے آخری دن انگلینڈ کا 343 رنز کا ہدف پاکستان ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 268 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سعود شکیل 76، امام الحق 48 اور محمد رضوان 46، اظہرعلی 40 اور آغا سلمان 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن اور اولی رابنسن نے چار، چار جبکہ بین اسٹوکس اور جیک لیچ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اولی رابنس کو بہترین کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، انہوں نے پہلی اننگز میں 1 اور دوسری اننگز میں 4 پاکستانی کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ اس سے قبل پاکستان نے پانچویں دن کا آغاز 2 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز سے کیا اور پوری ٹیم 268 رنز پویلین لوٹ گئی، یوں مہمان ٹیم نے میچ 74 رنز سے جیت لیا۔

انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں 74 رنز سے شکست دے دی
- Post author:نیوز پاکستان
- Post published:05/12/2022 19:48
- Post category:پاکستان / دنیا / راولپنڈی / کھیل
- Post last modified:05/12/2022 19:48
- Reading time:1 mins read
Tags: انگلینڈ برتری, انگلینڈ بمقابلہ پاکستان, پاکستان نیوز, ٹیسٹ میچ سیریز, راولپنڈی, نیوز پاکستان, نیوز پاکستان اردو, نیوز پاکستان ٹی وی
Share the love Share this content
نیوز پاکستان
Exclusive Information 24/7