You are currently viewing انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل منگل کو کھیلا جائے گا

انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل منگل کو کھیلا جائے گا

  • Post author:
  • Post category:کھیل
  • Post last modified:28/06/2021 12:35
  • Reading time:1 mins read

چیسٹرلی سٹریٹ(ڈیسک)انگلینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پرمشتمل سیریز کا پہلا میچ منگل کو چیسٹرلی سٹریٹ میں کھیلا جائے گا۔

میزبان ٹیم انگلینڈ اس سے قبل تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں سری لنکا کو وائٹ واش کر چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے یکم جولائی کو اوول میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 4 جولائی کو برسٹل میں کھیلا جائے گا۔