اسلام آباد (ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹیسٹ میچ فیس پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انگلش کپتان نے کہا ہے کہ ٹیسٹ سیریز کی اپنی میچ فیس پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے عطیہ کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی سیریز کے سلسلے میں پہلی مرتبہ پاکستان آکر بہت اچھا لگ رہا ہے، 17 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہونے پر بہت پُرجوش ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب دیکھ کر بہت دکھ ہوا، ملک اور عوام پر سیلاب کے خاصے اثرات مرتب ہوئے۔ انھوں نے لکھا کہ کھیل نے زندگی میں مجھے بہت کچھ دیا ہے، سمجھتا ہوں کہ کرکٹ سے بالاتر ہو کر کچھ واپس دوں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس ٹیسٹ سیریز سے اپنی میچ فیس پاکستان کے سیلاب متاثرین کو عطیہ کروں گا، امید ہے کہ یہ عطیہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو میں مدد کرے گا۔

انگلش ٹیم کے کپتان کا میچ فیس سیلاب متاثرین کےلیے عطیہ کرنے کا اعلان
- Post author:Umer Khan
- Post published:28/11/2022 17:45
- Post category:اسلام آباد / پاکستان / ٹوئیٹ / دنیا / کھیل
- Post last modified:28/11/2022 17:45
- Reading time:1 mins read
Tags: ben stokes, captain england cricket team, islamabad, match fees donated, News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, pakistan news