You are currently viewing انگلش اوپنرز کی شاندار بلے بازی، پہلے سیشن کے اختتام تک بغیر نقصان کے 174رنز

انگلش اوپنرز کی شاندار بلے بازی، پہلے سیشن کے اختتام تک بغیر نقصان کے 174رنز

راولپنڈی (ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین راولپنڈی میں کھیلے جا رہے تین میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے سیشن کے اختتام تک 174رنز بنائے جبکہ پاکستانی بالر تاحال انگلینڈ کا کوئی کھلاڑی آئوٹ کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔
انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس کے موقع پرکہا تھا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ اچھا کھیل کر پاکستان ٹیم کو بڑا اسکور دیں، ہم ابتدا سے ہی پاکستان کو دبائو میں لانے کی کوشش کریں گے۔انگلش کپتان نے اپنا کہا ہوا سچ کر دکھایا اور انگلینڈ ٹیم کے دونوں اوپنر ابھی تک کریز پر موجود ہیں۔
پاکستانی ٹیم کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد علی، زاہد، محمود پر مشتمل ہے جب کہ
انگلش ٹیم کے کھلاڑیوں میں کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، ول جیکس، لیام لیونگ اسٹون، اولی رابنسن، جیک لیچ، جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔
انگلینڈ ٹیم میں دو کھلاڑی ول جیکس اور لیام لیونگسٹن پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔