You are currently viewing انکم ٹیکس جنرل آرڈر نامکمل، نان فائلرز کے خلاف سخت ایکشن مؤخر

انکم ٹیکس جنرل آرڈر نامکمل، نان فائلرز کے خلاف سخت ایکشن مؤخر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قانونی معاملات کے پیش نظر ٹیکس چوروں کے بجلی، گیس کنکشن منقطع اور موبائل سمز بلاک کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق نان فائلرز کے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی شق 114B کے تحت کارروائی کی جانی تھی تاہم انکم ٹیکس جنرل آرڈر تیار نہیں کیا جاسکا۔
ذرائع کے مطابق نان فائلرز کے خلاف فوری اقدامات سے ایف بی آر کو عدالتوں سے قانونی معاملات کا سامنا کرنا پڑسکتا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم مارچ تک فعال ٹیکس دہندہ لسٹ جاری کرنے کے بعد نان فائلرز کے خلاف بھرپور کارروائی کی جاسکتی ہے۔
نان فائلرز کی سمز بند، بجلی گیس کے کنکشن منقطع کرنے کےعلاوہ جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر ڈیٹا مکمل نہ ہونے کے باعث لیگل ایشوز کے پیش نظر نان فائلرز کے خلاف ایکشن نہیں لے سکا۔
یاد رہے کہ جون 2024 تک 20 لاکھ تک نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانےکا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.