You are currently viewing انڈین پریمیئر لیگ کا 14واں ایڈیشن (کل) سے بھارت میں شروع ہو گا، 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہوں گی

انڈین پریمیئر لیگ کا 14واں ایڈیشن (کل) سے بھارت میں شروع ہو گا، 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہوں گی

  • Post author:
  • Post category:دنیا / کھیل
  • Post last modified:07/04/2021 15:54
  • Reading time:1 mins read

نئی دہلی (ڈیسک) بورڈ آف کنٹرول برائے کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے زیراہتمام انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)2021 کا 14واں ایڈیشن (کل) جمعہ سے بھارت کے شہر چنائی میں شروع ہوگا، جس کےانعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔

غیر ملکی کھلاڑیوں کا بھارت آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ لیگ کے 14ویں ایڈیشن میں شامل آٹھ ٹیموں کےدرمیان مجموعی طور پر60 میچ کھیلے جائیں گے اور 60 میچز کے لئے چھ مقاما ت کا انتخاب کیا گیا ہے ، جن میں بنگلور،نئی دہلی، احمد آباد، ممبئی ، چنائی اور کولکتہ شامل ہیں۔ منتظمین کے مطابق تمام سٹیدیمز کی تازین و آرائش کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ لیگ میں ممبئی انڈینز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کے لئے ایکشن میں ہوگی ۔ لیگ میں شامل 8 ٹیموں میں دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز کے علاوہ دیگر ٹیموں میں چنائی سپر کنگز، دہلی کیپیٹلز، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، پنجاب کنگز، راجستھان رائلز، رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدر آباد شامل ہے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 9 اپریل کو دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان چنائی میں کھیلا جائے گا۔ ہر ٹیم 14 لیگ میچ کھیلے گی اور چار ٹاپ ٹیمیں کوالیفائر ون، ایلمنیٹر اور کوالیفائر ٹو کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ کوالیفائر ون 25 مئی، ایلمنیٹر 26 مئی اور کوالیفائر ٹو 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فیصلہ کن معرکہ 30 مئی کو احمد آباد میں گا۔ واضح رہے کہ ممبئی انڈینز کو سب سے زیادہ پانچ بار آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ چنائی سپر کنگز نے تین، کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے دو جبکہ راجستھان رائلز، سن رائزرز حیدر آباد اور دکن چارجرز نے ایک، ایک بار چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز کی قیادت روہت شرما کریں گے،سن رائزرز حیدر آباد کی قیادت ڈیوڈ وارنر کریں گے، رائل چیلنجرز بنگلورکی قیادت ویرات کوہلی کریں گے،راجستھان رائلزکی قیادت سنجو سیمسن کریں گے، کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی کپتانی آئن مورگن کریں گے، پنجاب کنگز کی کپتانی لوکیش راہول کریں گے، دہلی کیپٹلز کی کپتانی ریشبھ پنت کریں گے اور چنائی سپر کنگز کی کپتانی مہندرا سنگھ دھونی کریں گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.