You are currently viewing انڈین پریمیئر لیگ میں (آج) دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

انڈین پریمیئر لیگ میں (آج) دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

  • Post author:
  • Post category:کھیل
  • Post last modified:28/04/2021 17:51
  • Reading time:1 mins read

نئی دہلی (ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں (آج) جمعرات کو دو میچ کھیلے جائیں گے۔

پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز اور راجستھان رائلز کی ٹیمیں ارون جیٹلی سٹیڈیم ، نئی دہلی میں نبردآزما ہوں گی ۔ ممبئی انڈینز کی ٹیم روہت شرما جبکہ راجستھان رائلز کی ٹیم سنجو سیمسن کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ دوسرے میچ میں دہلی کیپیٹلز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں نریندر مودی سٹیڈیم ، احمد آباد میں آمنے سامنے ہوں گی۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم کی مکان انگلش بلے باز آئن مورگن سنبھالیں گے جبکہ دہلی کیپیٹلز کی قیادت ریشبھ پنت کریں گے ۔ آئی پی ایل لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے،جس میں شائقین کرکٹ کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ لیگ میں شامل 8 ٹیموں میں دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز کے علاوہ دیگر ٹیموں میں چنائی سپر کنگز، دہلی کیپیٹلز، کولکتہ نائٹ رائیڈرز ، پنجاب کنگز، راجستھان رائلز، رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدر آباد شامل ہے۔ واضح رہے کہ ممبئی انڈینز کو سب سے زیادہ پانچ بار آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ لیگ کا فائنل میچ 30 مئی کو نریندر مودی سٹیڈیم احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.