جکارتہ (ڈیسک)انڈونیشیا کے وسطی حصوں اور مشرقی صوبے نوساٹینگارا میں 7.4 درجے شدت کے زلزلے کے بعد سونا می وارننگ جاری کر دی گئی۔
چینی خبر رساں ادارے نے انڈونیشیا کی موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ انڈونیشیا کے صوبے نوساٹینگارا میں منگل کومقامی وقت کے مطابق 10 بج کر 20 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی ریکٹر سکیل پر شدت7.4 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز ضلع ایسٹ فلوریز کے علاقے لارنٹوکا سے 113 کلومیٹر شمال مشرق کی طرف سمندر کی تہہ سے 10 کلو میٹرکی گہرائی میں تھا۔