You are currently viewing انڈونیشیا: زلزلے سے 162 اموات، زخمیوں کی تعداد 700 تک جا پہنچی

انڈونیشیا: زلزلے سے 162 اموات، زخمیوں کی تعداد 700 تک جا پہنچی

  • Post author:
  • Post category:دنیا / زلزلہ
  • Post last modified:22/11/2022 15:51
  • Reading time:1 mins read

جکارتہ (ڈیسک) انڈونیشیا میں 5.6 شدت کے زلزلےکے نتیجے میں اموات کی تعداد 162 ہوگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 700 تک پہنچ چکی ہے۔ تباہ کن زلزلہ سے 2200 سے زائد مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز دارالحکومت جکارتہ سے 75 کلومیٹر کے فاصلے پر جنوب مشرق کی جانب واقع قصبے سیانجر میں 10کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ گورنر مغربی جاوا نے زلزلے کے باعث 162 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جبکہ شہریوں کو آفٹر شاکس سے بھی خبردار رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ حکام کے مطابق حالیہ زلزلہ سے 5 ہزار 3 سو سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل اور مواصلات کا نظام متاثر ہے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی علاقوں میں لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔