جکارتہ (ڈیسک) اسلامی ملک انڈونیشیا میں بے راہ روی اور غیر ازدواجی جنسی تعلقات پر سزا دینے کے قانون کا اطلاق ہو گا۔
ملک میں ہر قسم کی غیر اخلاقی سرگرمیاں غیر قانونی قرار دے دی گئیں، اس حوالے سے انڈونیشیا کی پارلیمنٹ میں پہلے سے موجود قانون میں ترمیم کے لیے ووٹنگ کی گئی جو کثرت رائے سے منظور ہو گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق اس بارے میں کچھ آزاد خیال لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ملک میں فرد کی آزادی کے لیے دھچکا ہو گا۔
