You are currently viewing انٹر بینک ڈالر 7 روپے مہنگا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 275 روپے کا ہوگیا

انٹر بینک ڈالر 7 روپے مہنگا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 275 روپے کا ہوگیا

کراچی (ڈیسک) کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے اختتام پر انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 7 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 6 روپے بڑھ گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں 7 روپے 3 پیسے کا اضافہ ہوا۔ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر کا بھاؤ 269 روپے 63 پیسے رہا۔ انٹربینک میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ایک ڈالر کا بھاؤ 262 روپے 60 پیسے تھا۔ واضح رہے کہ تین دن میں ڈالر 38 روپے 74 روپے مہنگا ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کا بھاؤ 6 روپے بڑھا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 275 روپے ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7