کراچی (نیوز ڈیسک) انٹر بینک میں ڈالر 299 روپے کا ہوگیا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 87 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
قبل ازیں 11 مئی کو ڈالر کی تاریخی بلند ترین قدر 298.93 روپے ریکارڈ ہوئی تھی۔
انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 297 روپے 13 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 315 روپے ریکارڈ کی گئی۔