You are currently viewing انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید سستا، 1.24روپے کم ہو گیا

انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید سستا، 1.24روپے کم ہو گیا

کراچی (ڈیسک) کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔
امریکی ڈالر کی قدر میں 1.24روپے کمی واقع ہو گئی۔
قیمت میں کمی کے بعد ایک امریکی ڈالر 286.50روپے کا ہو گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 287.74روپے پر بند ہوا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرنسی میں امریکی ڈالر کی اصل قیمت 250سے 260روپے کے درمیان ہے، ان کا کہنا ہے کہ اگر معیشت کی درستی کے اقدامات کیے گئے تو ڈالر 260روپےپر آ جائے گا۔