کراچی(ڈیسک) سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیرآئینی قرار دیے جانے اور قومی اسمبلی بحال کرنے کے فیصلے کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کی قدر میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 2.36 روپے کی کمی سے 185.81 روپے کی سطح پر آگیا۔ گزشتہ روز ڈالر کی قدر تین روپے تک بڑھ گءی تھی جس کے بعد ڈالر 189 روپے تک پہنچ گیا تھا ۔