کراچی (ڈیسک) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال دوم کامرس پرائیویٹ گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ بورڈ اعلامیہ کے مطابق کلثوم بنت محمد ہلال الدین نے 919 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ لائبہ حنیف نے 912 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ طوبیٰ عمران نے 905 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 2588 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی اور 2505 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔ 1495امیدوار کامیاب قرار پائے۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 59.68 فیصد رہا۔

انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی، کامرس پرائیوٹ کے نتائج، طالبات نے میدان مارلیا
- Post author:Umer Khan
- Post published:29/11/2022 20:33
- Post category:پاکستان / تعلیم / کراچی
- Post last modified:29/11/2022 20:33
- Reading time:1 mins read
Tags: Board of Intermediate Karachi, News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, pakistan news