You are currently viewing انوکھی پیش کش، پیزا ابھی کھائیں ادائیگی موت کے بعد کریں

انوکھی پیش کش، پیزا ابھی کھائیں ادائیگی موت کے بعد کریں

ویلنگٹن (ڈیسک) دنیا بھر میں ریستوران گاہکوں کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے مختلف آفرز متعارف کرواتے رہتے ہیں، حال ہی میں نیوزی لینڈ کے ایک ریسٹورنٹ نے حیرت انگیز پیش کش متعارف کروا دی،ہیل پیزا نامی ریستوران کا آفٹر لائف پے کا سلوگن کافی مقبول ہو رہا ہے۔
پیشکش کے مطابق ریستوان نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے 666صارفین کوچنا جائے گا جو پیزا خرید کر اس کی ادائیگی میں اپنی مرضی کی تاخیر کر سکیں گے حتیٰ کہ مرنے کے بعد ادائیگی کر سکیں گے۔
اس سلسلے میں ریسٹورنٹ گاہک کے ساتھ ایک معاہدہ کرے گا جس میں مرنے کے بعد پیزا کی قیمت کی وصولی کے بارے میں تفصیلات درج ہوں گی، اچھی بات یہ ہے کہ اس معاہدے میں کسی قسم کا سود یا ٹیکس نہیں لیا جائے گا جب کہ فریقین قانونی طور پر معاہدے پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے۔