You are currently viewing انقلابی شاعر حبیب جالب کو دنیا سے رخصت ہوئے 26 برس بیت گئے

انقلابی شاعر حبیب جالب کو دنیا سے رخصت ہوئے 26 برس بیت گئے

لاہور(ڈیسک) انقلابی شاعر حبیب جالب کو مداحوں سے جدا ہوئے 26 برس بیت گئے لیکن ان کی نظمیں اور اشعار آج بھی پسے ہوئے طبقے کی عکاسی کرتے ہیں۔

حبیب جالب 24 مارچ 1928 کو ہوشیار پور میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام حبیب احمد تھا، پارٹیشن کے بعد وہ فیملی کے ساتھ پاکستان آئے اور روزنامہ امروز میں بطور پروف ریڈر کام کرنے لگے۔ حبیب جالب نے اشعار کہنا شروع کیے تو ان کا لب و لہجہ ان کی الگ پہچان بنا۔جالب نے جہاں ذوالفقار علی بھٹو کی شخصیت کو اپنے اشعار سے خراج تحسین پیش کیا، وہیں ان کے سامنے تنقید بھی کرتے۔ وہ ضیاء دور میں مارشل لاء کے باوجود ظلم کے خلاف آواز اٹھانے سے نہ ڈرے۔ حبیب جالب کئی بار جیل میں قید بھی رہے۔ حکومت پاکستان نے ان کے مرنے کے 16 برس بعد انھیں نشان امتیاز سے نوازا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.