You are currently viewing انصاف کے حصول اور آزادی کی جنگ کیلئے قوم کو تیار ہونا ہے، عمران خان

انصاف کے حصول اور آزادی کی جنگ کیلئے قوم کو تیار ہونا ہے، عمران خان

لاہور (ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے انصاف لینا ہے اور آزادی کی جنگ کیلئے قوم کو تیار ہونا ہے۔
لاہور میں کارکنوں سے خطاب میں عمران خان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لیڈر خوفزدہ نہیں ہوتا، بزدل آدمی لیڈر نہیں بنتا نواز شریف بن جاتا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھاکہ سہولت کاروں نے ہمیں غلام سمجھ کرچوروں کا ٹولہ اوپربٹھا دیا ہے، میرے گھر پر حملہ کیا گیا، اب علی امین کو گرفتار کر لیا ہے یہ بتانےکیلئے کہ ہم غلام ہیں، ہم سب لیڈر ہیں کیونکہ ہم اشرف المخلوقات ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ ہم اپنی صلاحیتوں کو آزماتے نہیں جس کی بڑی وجہ خوف ہے۔
پاکستان میں ہماری جنگ حقیقی آزادی کی ہے، جرگے میں طاقتور کو کمزور کے سامنے بٹھا کر انصاف کیا جاتا تھا، ہم نے انصاف لینا ہے اور آزادی کی جنگ کیلئے قوم کو تیار ہونا ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7