You are currently viewing انصاف کے تقاضے ! بھارتی جج نے دیانت داری کی مثال قائم کر دی

انصاف کے تقاضے ! بھارتی جج نے دیانت داری کی مثال قائم کر دی

مدھیہ پردیش (ڈیسک) بھارتی کی ریاست مدھیہ پردیش کی عدالت عالیہ کے جج اتل سری دھرن دیانت داری کا ثبوت دیتے ہوئے سب کے لیے مثال بن گئے۔
ہائی کورٹ کے جج نے عدالت عظمیٰ میں عجیب درخواست پیش کر دی۔
معزز جج نے اپنی استدعا میں سپریم کورٹ سے کہا کہ میری بیٹی نے قانون کی تعلیم مکمل کر لی ہے اور آئندہ سال وہ ضلعی عدالت سے وکالت کا آغاز کرنے والی ہے۔
عدالت عالیہ کے جج نے مزید کہا کہ بطور جج میرا اس ریاست میں رہنا ہمارے مفادات کے ٹکرائو کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے۔
معزز جج اتل سری دھرن نے درخواست کی کہ انصاف کا تقاضا ہے کہ ایسی نوبت آنے سے قبل ہی عدالت عظمیٰ میرا تبادلہ کسی اور ریاست میں کر دے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق سپریم کورٹ نے مدھیہ پردیش کی ہائی کورٹ کے جج کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کا تبادلہ مقبوضہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں کر دیا۔
ہائی کورٹ سے تبادلے کے بعد اپنی ایمانداری اور دیانتداری کی وجہ سے سری دھرن سوشل میڈیا پر مقبول اور لوگوں کے لیے مثال بن چکے ہیں۔