You are currently viewing انصاف کا بول بالا، اسامہ ستی کے قاتلوں کو سزائے موت سنا دی گئی

انصاف کا بول بالا، اسامہ ستی کے قاتلوں کو سزائے موت سنا دی گئی

اسلام آباد (ڈیسک) 2021میں سری نگر ہائی وے پر انسداد دہشت گردی پولیس کے اہلکاروں کے ہاتھوں قتل کیے گئے نوجوان اسامہ ستی کے قاتلوں کو سزائے موت سنا دی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے اسامہ ستی کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنا دیا۔
فیصلے کے مطابق مرکزی مجرموں افتخار احمد اور محمد مصطفیٰ کو سزائے موت جب کہ دیگر جن میں سعید احمد، مدثر مختار اور شکیل احمد شامل ہیں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج نے مجرموں افتخار اور محمد مصطفیٰ کو ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی۔
آج فیصلے کے دن تمام مجرموں کو سخت پولیس سیکیورٹی میں کمرہ عدالت میںپیش کیا گیا جہاں عدالت نے کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا، فیصلے کے بعد تمام مجرموں کو انتہائی نگرانی میں بخشی خانے منتقل کیا گیا۔
فیصلہ سنائے جانے کے بعد اسامہ ستی کے والد کمرہ عدالت کے باہر موجود تھے جن کی آنکھیں جذبات سے بھر آ ئی تھیں۔
اسامہ ستی کیس 25مہینے تک جاری رہا ، جس اس دوران مختلف عدالتوں میں کیس کی سنوائی جاری رہی اور بالآخر مجرم انجام تک پہنچے۔