You are currently viewing انسٹاگرام پر نیا فیچر لانے کی تیاری

انسٹاگرام پر نیا فیچر لانے کی تیاری

نیویارک(ڈیسک)فیس بک انتظامیہ نےکہا ہے کہ انسٹاگرام پر ایک نیا فیچر لانے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق فیس بک کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام جلد صارفین کی مخصوص تعداد کو یہ اجازت دے گا کہ وہ یہ فیصلہ کر سکیں کہ آیا وہ اپنی پوسٹس پر آنے والے لائیکس یا دوسروں کی پوسٹس کے لائیکس کی تعداد کو دیکھنا چاہتے ہیں یا نہیں۔انہوں نے بتایا کہ فیس بک کے لیے بھی اس فیچر کی جانچ کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ آزمائش کے تحت صارفین صرف اپنی پوسٹس پر آنے والے لائیکس نہیں دیکھ سکیں گے لیکن پوسٹس پر آنے والے کمنٹس دیکھے جا سکیں گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.