لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے رہنما پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور پولیس نے شاہ محمود قریشی کو مستقل طور پر کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کی درخواست کی تھی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے 9 مئی کے کیسز میں اڈیالہ جیل سے ہی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی درخواست دائر کی تھی۔